جمعہ, جنوری 2, 2026
ہومپاکستاننیو ایئر نائٹ، جڑواں شہروں کیلئے سیکیورٹی و ٹریفک پلان ترتیب دے...

نیو ایئر نائٹ، جڑواں شہروں کیلئے سیکیورٹی و ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا

نیو ایئر نائٹ پر جڑواں شہروں کے پولیس حکام نے جامع سیکیورٹی و ٹریفک پلان ترتیب دے دیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق سال نو کے موقع پر 5ہزار سے زائد افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی جبکہ 850سے زائد ٹریفک افسران و اہلکار فرائض انجام دیں گے۔

ترجمان کے مطابق ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے شہر بھر میں 70سے زائد خصوصی پکٹس قائم کی گئی ہیں جبکہ ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کی روک تھام کیلئے تمام تھانوں میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے مطابق ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور ون ویلنگ پر مکمل پابندی عائد ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈولفن فورس، محافظ سکواڈ اور تھانوں کی موبائلز مسلسل گشت کریں گی۔

دوسری جانب اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے نیو ائیر نائٹ کیلئے جاری خصوصی ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے پولیس کے 350سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔

حکام کے مطابق لڑ بازی، ون ویلنگ اور ریش ڈرائیونگ کی روک تھام کیلئے 8 خصوصی سکواڈز تشکیل دیئے گئے ہیں۔

ٹریفک پولیس نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کو ون ویلنگ اور انڈر ایج ڈرائیونگ سے روکیں۔

حکام نے واضح کیا کہ کار سکیٹنگ اور تیز رفتاری پر سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ تفریحی مقامات پر خصوصی ٹریفک نفری تعینات کی جائیگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!