جمعہ, جنوری 2, 2026
ہومپاکستانجماعت اسلامی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیخلاف عوامی ریفرنڈم کا اعلان

جماعت اسلامی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیخلاف عوامی ریفرنڈم کا اعلان

جماعت اسلامی نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو مسترد کرتے ہوئے اس کیخلاف عوامی ریفرنڈم کا اعلان کیا ہے کہ 15جنوری سے ایکٹ کیخلاف عوامی ریفرنڈم کا آغاز ہوگا جس میں عوام فیصلہ کرینگے کہ وہ اس قانون کو قبول کرتے ہیں یا نہیں، اس کیلئے مرکزی اور صوبائی سطح پر ریفرنڈم کمیشن قائم کئے جائیں گے جن میں مقامی معززین، وکلا، اساتذہ اور ماہرین شامل ہونگے، عوامی ریفرنڈم کے بعد اسمبلیوں کا گھیرا کیا جائیگا اور آئندہ لائحہ عمل دیا جائیگا۔

منصورہ میں پنجاب بھر کے رہنمائوں کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت حافظ نعیم الرحمن نے کہا یہ قانون اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے بجائے بلدیاتی اداروں کو مفلوج کرنے کی کوشش ہے، جسے جماعت اسلامی نہ صرف آئینی بلکہ عوامی عدالت میں بھی چیلنج کریگی، بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسری ہوتے ہیں مگر گزشتہ ایک دہائی سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائے گئے نہ ہی اختیارات منتقل کیے گئے، پنجاب کا نیا بلدیاتی ایکٹ ایک کالا قانون ہے جس کے تحت لاہور جیسے بڑے شہر کو میٹروپولیٹن کے بجائے ٹان کا درجہ دیا گیا ہے، بلدیاتی حکومتوں کے سربراہان کو براہِ راست عوامی ووٹ کے ذریعے منتخب کرنے کے بجائے بالواسطہ طریقے سے لانے کی بات کی جا رہی ہے جو عوامی رائے کا مذاق ہے۔

انہوں نے یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابی طریقہ کار پر بھی تنقید کی اور کہا کہ منتخب ہونے کے بعد ایک ماہ کے اندر پارٹی جوائن کرنے کی شرط دراصل انسانوں کی منڈی لگانے کے مترادف ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!