بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کی مشرقی تھیٹر کمانڈ کی طرف سے جزیرہ تائیوان کے ارد گرد جاری فوجی مشقیں ان علیحدگی پسند قوتوں کے لئے تعزیری اور باز رکھنے کا اقدام ہے جو عسکری طاقت کے سہارے تائیوان کی آزادی حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے یہ بات اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں ایک امریکی رہنما کے فوجی مشقوں، جن کا کوڈ نام ’’جسٹس مشن 2025‘‘ ہے، سے متعلق حالیہ بیانات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ تائیوان چین کے علاقے کا اٹوٹ انگ ہے اور متعلقہ فوجی مشقیں قومی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لئے ضروری اقدام ہے۔


