کوالالمپور(شِنہوا)ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ 2025 میں درپیش چیلنجز کے باوجود آسیان تنظیم کے ذریعے علاقائی استحکام مضبوط ہوا ہے۔
ایک بیان میں انور ابراہیم نے کہا کہ اس تنظیم اور اس کے شراکت داروں کی اجتماعی دانش اور خلوص نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ آسیان کا پلیٹ فارم نظریات کو متحد کرنے اور اختلافات کو ختم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے۔
انہوں نے کہا کہ ملائیشیا نے 2025 میں آسیان کی صدارت کی ذمہ داری ایک ایسے وقت میں سنبھالی جب دنیا بے چینی اور غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار تھی۔ اس ماحول میں بھی آسیان نے یکجہتی، مکالمے اور باہمی احترام کے جذبے پر قائم رہنے کا انتخاب کیا۔
ملائیشیا نے اپنی صدارت کی مدت مکمل ہونے پر 2026 کے لئے یہ ذمہ داری فلپائن کے سپرد کر دی ہے۔
واضح رہے کہ 1967 میں اس علاقائی بلاک کے قیام کے بعد یہ پانچواں موقع تھا جب ملائیشیا نے آسیان کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیں۔


