بیجنگ(شِنہوا)چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی مشرقی تھیٹر کمانڈ کی زمینی افواج نے منگل کی صبح 9 بجے جزیرہ تائیوان کے شمال میں واقع سمندری علاقوں میں طویل فاصلے تک براہ راست فائرنگ کی مشقیں کیں۔
پی ایل اے کی مشرقی تھیٹر کمانڈ کے ترجمان لی شی نے کہا کہ ان مشقوں نے مطلوبہ نتائج حاصل کئے۔


