جمعہ, جنوری 2, 2026
ہومپاکستانایران نے جوہری تعمیرات جاری رکھیں تو اس پر قیامت برپا کر...

ایران نے جوہری تعمیرات جاری رکھیں تو اس پر قیامت برپا کر دینگے، ٹرمپ

امریکی صدر نے ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے جوہری تعمیرات جاری رکھیں تو اس پر قیامت برپا کر دینگے۔

فلوریڈا میں اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں ایران دوبارہ جوہری تنصیبات تعمیر کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اگر ایسا ہوا تو امریکا فوری حملوں کی حمایت کریگا اور قیامت برپا کر دینگے، اگر ایران نے اپنا جوہری پروگرام دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کی تو ہمیں اسے تباہ کرنا ہوگا، ایران کو کسی معاہدے پر آ جانا چاہئے تھا تاہم بعض اوقات ایسا نہیں ہو پاتا۔

امریکی صدر نے بتایا کہ نیتن یاہو کیساتھ پانچ اہم امور پر تفصیلی بات چیت ہوگی، غزہ منصوبہ کا دوسرا مرحلہ جلد شروع ہونے کی امید ہے اور غزہ کی تعمیر نو کا عمل بھی آئندہ دنوں میں شروع ہو جائیگا، امریکا اسرائیل کا ساتھ دیتا رہے گا، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائشگاہ پر یوکرینی حملے کی خبر سن کر شدید دکھ اور غصہ ہوا، یوکرین میں قیام امن کیلئے اب بھی کئی پیچیدہ مسائل درپیش ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!