جمعہ, جنوری 2, 2026
ہومانٹرنیشنلسابق بنگلا دیشی خاتون وزیراعظم خالدہ ضیاء طویل علالت کے بعد انتقال...

سابق بنگلا دیشی خاتون وزیراعظم خالدہ ضیاء طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں

بنگلا دیش کی سابق خاتون وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیاء طویل علالت کے بعد 80 برس کی عمر میں ہسپتال میں انتقال کر گئیں، ملک کی سیاست میں انہوں نے اہم اور نمایاں کردار ادا کیا، وہ جگر، ذیابیطس اور اور دیگر بیماریوں میں مبتلا تھیں اور کافی عرصے سے ہسپتال میں زیر علاج تھیں آخری دنوں میں حالت نازک ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پرمنتقل کیا گیا تھا جہاں گزشتہ روز ڈاکٹروں نے انکی حالت کو انتہائی تشویشناک قرار دیا تھا۔

خالدہ ضیا کے انتقال پر بنگلا دیش کی سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

خالدہ ضیاء معروف سیاستدان تھیں جنہوں نے 1991سے 1996 اور پھر 2001سے 2006 تک وزیراعظم کے طور پر خدمات انجام دیں، وہ بنگلادیش کے سابق صدر ضیا الرحمان کی اہلیہ تھیں، سیاسی کیریئر کے دوران ان پر کرپشن کے الزامات لگے، 2018 میں 5 برس جیل بھی کاٹنا پڑی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے انکی اچانک وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خالدہ ضیا کی بنگلا دیش کیلئے عمر بھر کی خدمات اور ملکی ترقی و خوشحالی میں انکا کردار ایک دیرپا ورثہ ہے وہ پاکستان کی مخلص دوست تھیں، ہماری دعائیں خالدہ ضیا کے اہلخانہ، دوستوں اور بنگلا دیشی عوام کیساتھ ہیں، اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

نائب وزیرِاعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بھی انکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے ٹوئٹ میں اسحاق ڈار نے انکے انتقال کو ایک افسوسناک سانحہ قرار دیتے ہوئے اہلخانہ سے دلی تعزیت کی ہے اور دعا کی کہ اللہ تعالی انکو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!