جمعہ, جنوری 2, 2026
ہومپاکستانغربت کے خاتمے کیلئے پائیدار معاشی بہتری کی طرف بڑھنا ضروری ہے،...

غربت کے خاتمے کیلئے پائیدار معاشی بہتری کی طرف بڑھنا ضروری ہے، سینیٹر محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ غربت کے خاتمے کیلئے پائیدار معاشی بہتری کی طرف بڑھنا بہت ضروری ہے، پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا فری لانسنگ ملک مگر نظم و ضبط کا فقدان ہے، نتائج پر مبنی فنڈنگ سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو فروغ دیا جائے گا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا زیادہ تر حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوان آبادی ہماری سب سے بڑی معاشی قوت بن سکتی ہے اسی لئے حکومت کی توجہ نوجوانوں کو ہنرمندی کی تربیت دینے پر مرکوز ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فری لانسنگ کرنیوالا تیسرا بڑا ملک ہے مگر ہمارا اصل مسئلہ نتائج کے حوالے سے نظم و ضبط کی کمی ہے، ہم 24 کروڑ آبادی پر مشتمل ایک قوم ہیں ہماری سالانہ شرح نمو 2.5 فیصد ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ غربت کے خاتمے کیلئے پائیدار معاشی بہتری کی طرف بڑھنا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقصد یہ تھا کہ پاکستان کا سوشل امپیکٹ فنانسنگ فریم ورک مشترکہ طور پر تشکیل دیا جا سکے، یہ فریم ورک محض ایک پالیسی بیان نہیں بلکہ ایک مالیاتی ڈھانچہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پی ایس آئی بی میں خاص طور پر نوجوان خواتین پر توجہ دی جا رہی ہے، نیوٹیک اور ابتدائی سٹیئر کوڈیل ٹیم کو تاریخی اجرا پر مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ مراحل میں مزید نتائج پر مبنی فنڈنگ کرکے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل کی جانب بڑھاجائے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!