جمعہ, جنوری 2, 2026
ہومپاکستانصوابی، ایف بی آر کا غیرقانونی تمباکو یونٹ پر چھاپہ، اربوں کی...

صوابی، ایف بی آر کا غیرقانونی تمباکو یونٹ پر چھاپہ، اربوں کی ٹیکس چوری پکڑ لی

ایف بی آر نے صوابی میں غیر قانونی تمباکو یونٹ پر چھاپہ مار کر لاکھوں کلو تمباکو برآمد کرلیا۔

ذرائع کے مطابق علاقہ یار حسین امان آباد میں گرین لیف تھریشنگ یونٹ بغیر اجازت کے فعال اور اربوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث تھا۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق یونٹ سے90970کلو لیمینا، 20ہزار کلو اسٹیم اور 149990کلو رین لیف تمباکو برآمد ہوا جبکہ کمپنی کے پاس پاکستان ٹوبیکو بورڈ کا صرف 100ہزار کلو کوٹہ موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر حکام نے غیرقانونی گودام سیل کر کے مشینری اور سٹاک قبضے میں لے لیا ہے جبکہ مالکان کیخلاف مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!