جمعہ, جنوری 2, 2026
ہومپاکستانشہباز شریف کا سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کے انتقال پر اظہار...

شہباز شریف کا سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کے انتقال پر اظہار افسوس

وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جاری تعزیتی بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ بیگم خالدہ ضیاء بنگلہ دیش کی خدمت اور ترقی کی علامت تھیں اور پاکستان کی مخلص دوست تھیں۔

انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں حکومت اور پاکستان کے عوام بنگلہ دیش کے عوام کیساتھ کھڑے ہیں، ہماری ہمدردیاں اور دعائیں ان کے اہل خانہ، دوستوں کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم نے مرحومہ کے اہل خانہ اور بنگلہ دیشی عوام سے تعزیت کرتے ہوئے دعاء کی کہ اللہ تعالی خالدہ ضیا کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!