جمعہ, جنوری 2, 2026
ہومپاکستانپاکستان نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا اسرائیلی اعلان مسترد کردیا

پاکستان نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا اسرائیلی اعلان مسترد کردیا

پاکستان نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اسرائیلی اعلان کو مسترد کر تے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان صومالیہ کی علاقاتی سالمیت کا مکمل حامی ہے، اسرائیلی اقدام خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش، عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے نائب پاکستانی مندوب عثمان جدون نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کے اعلان کو مسترد کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان صومالیہ کی علاقائی سالمیت کا مکمل حامی ہے اور اس کی حمایت میں عالمی قوانین کے مطابق موقف اختیار کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ سے فلسطینیوں کو دربدر کرکے صومالی لینڈ بھیجنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صومالی حکومت ملکی استحکام کے اقدامات کررہی ہے لیکن اسرائیلی رویہ غیر ذمہ دارنہ اور خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش ہے، یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی بے دخلی کی کوششوں کو مسترد کرتا ہے، فلسطینیوں کی بے دخلی عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قیمت پر فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت جاری رکھے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!