وزیراعظم شہباز شریف نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائشگاہ کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کوششوں کے دوران گھناؤنا اقدام سلامتی و استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کیساتھ روسی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
وزیراعظم نے ہر قسم کے تشدد اور ایسے اقدامات کو مسترد کرنے کے اپنے مو قف کا اعادہ کیا جو سلامتی کو نقصان پہنچانے اور امن کو خطرے میں ڈالنے کا باعث بنیں۔


