منگل, دسمبر 30, 2025
ہومتازہ ترینکارسٹ چشموں کے علاقے سے گزرنے والی چین کی پہلی میٹرو لائن...

کارسٹ چشموں کے علاقے سے گزرنے والی چین کی پہلی میٹرو لائن فعال ہو گئی

چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہر جینان میں کارسٹ چشموں والے علاقے سے گزرنے والی چین کی پہلی میٹرو لائن ہفتے کے روز فعال ہو گئی۔ اسے شہری نقل و حمل کی ضروریات اور قدرتی پانی کے وسائل کے تحفظ کے درمیان توازن قائم کرنے میں ایک اہم انجینئرنگ کامیابی قرار دیا گیا ہے۔

زیر زمین ریلوے لائن 4 جینان کی مصروف ٹرانسپورٹ ترین راہداری کے نیچے چلتی ہے جس سے سفر کا وقت نمایاں طور پر کم ہوا اور سڑکوں پر ٹریفک کے دباؤ میں کمی آئی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لی ہونگ شوئی، جینان کا رہائشی

"یہ لائن مسافروں کے لئے بہت سہولت بخش ہے اور اس کا شروع ہونا روزانہ سفر کرنے والے مقامی رہائشیوں کے لئے خاص اہمیت رکھتا ہے۔ "

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ہاؤ ہان، جینان کا رہائشی

"میرے خیال میں یہ لائن جینان کے رہائشیوں کے لئے سفر کو زیادہ سہولت بخش اور سستا بنائے گی۔”

کیا اس لائن کا زیر زمین ڈھانچہ شہر کے چشموں والے حساس علاقوں کے ساتھ ہم آہنگ ہو سکے گا یا نہیں؟ یہی وہ خدشہ تھا جو اس کی تعمیر میں سالہاسال کی تاخیر کا سبب بنا۔ بہت سے لوگوں کو یہ خوف تھا کہ سرنگیں کھودنے سے جنوبی پہاڑوں سے شمال کی جانب زیرِ زمین چشموں میں پانی کے بہاؤ میں خلل پڑ سکتا ہے۔

جینان کو تقریباً ایک ہزار قدرتی چشموں کی وجہ سے "چشموں کا شہر” کہا جاتا ہے۔ تاہم اس کی کارسٹ جغرافیائی ساخت زیرِ زمین تعمیرات کے لئے انتہائی نازک ماحول کی نشاندہی کرتی ہے۔

ارضیاتی ساخت کی پیچیدگیوں کو حل کرنے کے لئے سروے ٹیموں نے حساس علاقوں کی نشاندہی کی، آبی ذخائر سے ہٹ کر راستے متعین کئے، سرنگ کی گہرائی بڑھائی اور پانی کے نظام پر کم از کم اثرات مرتب کئے۔

تعمیراتی ٹیم نے جامع ارضیاتی جائزے لئے، مخصوص شیلڈ ٹنلنگ مشینیں استعمال کیں اور زمین کے دباؤ کو متوازن رکھنے کی ٹیکنالوجی اپنائی تاکہ زمین کی سطح دھنسنے نہ پائے۔ اہم اسٹیشنز پر یو شکل کے زیرِ زمین پانی کے ڈائیورژن چینلز لگائے گئے تاکہ قدرتی پانی کا بہاؤ برقرار رہے۔

مانیٹرنگ کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مشہور باؤتو چشمے کا پانی حال ہی میں 30.32 میٹر تک پہنچ گیا ہے جو سال 1966 کے بعد سب سے بلند سطح ہے۔

جینان، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

جینان کے کارسٹ چشموں والے علاقے میں پہلی میٹرو لائن فعال ہو گئی

یہ لائن شہری نقل و حمل کی سہولت میں اہم کردار ادا کرتی ہے

زیر زمین ٹریک 4 جینان کی مصروف ترین راہداری کے نیچے چلتا ہے

اس سے سفر کا دورانیہ نمایاں طور پر کم اور ٹریفک دباؤ ختم ہوا

مقامی رہائشیوں کے مطابق یہ لائن روزمرہ کے سفر کے لئے مفید ہے

شہری سفر کو آسان اور سستا بنانے پر سروس کی تعریف کرتے ہیں

زیر زمین ڈھانچہ حساس چشمہ ماحول کے ساتھ ہم آہنگ بنایا گیا

تعمیراتی ٹیم نے زمین کے دباؤ کو متوازن رکھنے کی جدید ٹیکنالوجی اپنائی

یو شکل کے ڈائیورژن چینلز پانی کے قدرتی بہاؤ کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں

مانیٹرنگ کے مطابق باؤتو چشمے کا پانی 30.32 میٹر تک پہنچ گیا

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!