منگل, دسمبر 30, 2025
ہومتازہ ترینچین کی جنگلات اور چراگاہوں میں جینیاتی وسائل کے تحفظ میں اہم...

چین کی جنگلات اور چراگاہوں میں جینیاتی وسائل کے تحفظ میں اہم کامیابی

بیجنگ(شِنہوا)چین نے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران جنگلات اور چراگاہوں میں جینیاتی وسائل کے تحفظ میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔

جنگلات اور چراگاہوں کے قومی ادارے کے مطابق پچھلے 5 سالوں میں چین نے تقریباً ایک لاکھ 47 ہزار 400 جینیاتی نمونے جمع کئے جو 2020 کے مقابلے میں 180 فیصد زیادہ ہیں۔

اہم مقامی درختوں اور گھاس کی اقسام، نیز نایاب اور خطرے سے دوچار انواع کے کلیدی جینیاتی وسائل موثر طریقے سے محفوظ کئے گئے ہیں۔ اہم درختوں کی بہتر اقسام کے استعمال کی شرح 65 فیصد سے بڑھ کر 76 فیصد ہو گئی ہے۔

پچھلے پانچ سالوں میں چین نے تین سالہ عملی منصوبے سمیت جنگلات اور چراگاہوں کے جینیاتی وسائل کے تحفظ اور استعمال کو مضبوط بنانے، افزائش اور جدت کی صلاحیت بڑھانے اور مارکیٹ کی نگرانی بہتر بنانے کے لئے مختلف اقدامات کئے۔

اب تک ملک میں قومی جینیاتی وسائل کی 7 سہولیات قائم کی گئی ہیں، ساتھ ہی ملک بھر میں جنگلات اور چراگاہوں کے جینیاتی وسائل کے تحفظ کے 2 اہم طریقوں ان سیٹو اور ایکس سیٹو تحفظ کی 209 سہولیات بھی موجود ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!