سندھ حکومت نے فلور ملزمالکان کی جانب سے ممکنہ احتجاج اوردھمکی کے بعد ٹریڈرز کو گندم فراہمی کے آرڈرز منسوخ کر دئیے ہیں۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق محکمہ خوراک کے ہنگامی مراسلے میں ٹریڈرز کو گندم کے جاری تمام چالان روک دئیے گئے ہیں، محکمہ خوراک کے پہلے سے دئیے گئے چالانوں پر ٹریڈرز گندم اٹھا سکیں گے۔
صوبائی حکوت کے حکم پر محکمہ خوراک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کی منسوخی سے کراچی میں آٹا مہنگا ہونے کا خدشہ ختم ہوگیا ہے، فلور ملز مالکان کی جانب سے سندھ حکومت کو دی گئی دوسری مہلت ختم ہونے سے قبل نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا گیا جبکہ سندھ حکومت پہلے ہی سیکرٹری فوڈ کو عہدے سے ہٹا چکی ہے، فلور ملز مالکان نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ٹریڈرز کو گندم دی گئی تو 15 جنوری کے بعد آٹا نہیں ملے گا۔


