منگل, دسمبر 30, 2025
ہومتازہ تریننئے سال کی تعطیلات میں چین کی یومیہ سرحد پار آمد و...

نئے سال کی تعطیلات میں چین کی یومیہ سرحد پار آمد و رفت 21 لاکھ سے تجاوز کرنے کا امکان

بیجنگ(شِنہوا)نئے سال کی تعطیلات کے دوران چین کی سرحدی چیک پوسٹوں پر سرحد پار مسافروں کی آمد و رفت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

ادارے کے مطابق تعطیلات کے اس عرصے میں اوسطاً یومیہ 21 لاکھ سے زائد اندرون اور بیرون ملک سفر متوقع ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 22.4 فیصد زائد ہیں۔

مسافروں کی آمد و رفت میں سب سے زیادہ رش 31 دسمبر 2025 کی شام اور یکم جنوری 2026 کو متوقع ہے۔

نئے سال کی تعطیلات کے دوران شنگھائی پوڈونگ، گوانگ ژو بائی یون اور بیجنگ کیپیٹل سمیت بڑے بین الاقوامی ایئر پورٹس مصروف ترین ہوائی اڈوں میں شامل ہوں گے۔

این آئی اے نے ملک بھر میں سرحدی معائنہ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرحد پار مسافروں کی آمد و رفت اور بندرگاہی آپریشنز کی نگرانی کو مضبوط بنائیں۔ اس کے علاوہ مسافروں کو اپنے سفر کی بہتر منصوبہ بندی میں مدد دینے کے لئے بروقت معلومات فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!