منگل, دسمبر 30, 2025
ہومتازہ ترینچین نے ہوانگ یان ڈاؤ کے مرجانی چٹانوں کے ماحولیاتی نظام پر...

چین نے ہوانگ یان ڈاؤ کے مرجانی چٹانوں کے ماحولیاتی نظام پر سروے رپورٹ جاری کر دی

بیجنگ(شِنہوا)چین نے انتہائی جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر سانشا میں واقع ہوانگیان ڈاؤ کے مرجان کی چٹانوں کے ماحولیاتی نظام سے متعلق ایک سروے رپورٹ جاری کی ہے۔

سروے رپورٹ کے مطابق ہوانگیان ڈاؤ قدرتی تحفظ گاہ میں ہرماٹائپک مرجانوں کی اوسط کوریج کی شرح 38.8 فیصد ہے اور ہوانگیان ڈاؤ کا مرجانی چٹانوں کا ماحولیاتی نظام مجموعی طور پر اچھی حالت میں ہے۔

وزارت قدرتی وسائل کے جنوبی بحیرہ چین ماحولیاتی مرکز کی جانب سے متعلقہ اداروں اور سائنسی اختراعی پلیٹ فارمز کے اشتراک سے جاری کی گئی اس رپورٹ کے مطابق اس قومی قدرتی تحفظ گاہ میں ہرماٹائپک مرجانوں کی 135 اقسام پائی جاتی ہیں جو 36 اجناس اور 13 خاندانوں سے تعلق رکھتی ہیں۔

سروے رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ قومی قدرتی تحفظ گاہ کا قیام زیادہ سائنسی اور فعال تحفظ اور ماحولیاتی بحالی کے اقدامات کے نفاذ میں معاون ثابت ہوتا ہے جس کے نتیجے میں مرجانی چٹانوں کے ماحولیاتی نظام کے تنوع، استحکام اور پائیداری کو علاقے میں بہتر طور پر برقرار رکھ کر بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!