منگل, دسمبر 30, 2025
ہومتازہ ترینجیولین تھرو گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا ایک اور اعزاز، گلوبل بریک...

جیولین تھرو گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا ایک اور اعزاز، گلوبل بریک تھرو ایتھلیٹ ایوارڈ وصول کرلیا

پاکستان کے اولمپک جیولین تھرو گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایک بار پھر پاکستان کا نام اور پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، انہوں نے گلوبل بریک تھرو ایتھلیٹ ایوارڈ وصول کرلیا ہے۔

ارشد ندیم کو دبئی میں جاری 17ویں سپورٹس ورلڈ سمٹ میں شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم نے ہزاروں افراد کی موجودگی میں اس ایوارڈ سے نوازا، اس موقع پر دنیائے سپورٹس کے نامور افراد موجود تھے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات نے بھی ایوارڈ حاصل کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹویٹ میں وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ارشد ندیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!