منگل, دسمبر 30, 2025
ہومتازہ ترین2025،پاکستان کرکٹ ٹیم نے مختلف ٹائٹل اپنے نام کئے، متعدد کھلاڑیوں نے...

2025،پاکستان کرکٹ ٹیم نے مختلف ٹائٹل اپنے نام کئے، متعدد کھلاڑیوں نے انفرادی ریکارڈ بنائے

2025کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم نے سہ فریقی سیریز، ہانگ کانگ سکسز، ایمرجنگ ایشیاء کپ اور انڈر 19 ایشیا کپ کے ٹائٹل اپنے نام کئے جبکہ متعدد کھلاڑیوں نے انفرادی طور پر بھی اہم ریکارڈز بنائے۔

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں محمد عباس، محمد ساجد، نعمان علی، محمد نواز، حسن علی، سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثنا ء نے بولنگ کے شعبے میں چار چاند لگائے، سال کے آغاز میں پاکستان کی سپن جوڑی ساجد خان اور نعمان علی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں اہم ریکارڈز اپنے نام کئے، دو میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر رہی۔

بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنیوالے نعمان علی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں 16 وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت نعمان علی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 5 بولرز میں شامل ہوگئے، ٹیسٹ سیریز کے دوران انکا سب سے بڑا کارنامہ ہیٹ ٹرک ہے، سپنر کی حیثیت سے ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک کرنیوالے نعمان علی پہلے تاہم ٹیسٹ کی تاریخ میں پانچویں پاکستانی بولر ہیں، نعمان علی سے قبل 1999میں وسیم اکرم نے سری لنکا کیخلاف دو مرتبہ ٹیسٹ میں ہیٹ ٹرک مکمل کی تھی، عبدالرزاق نے 2000میں سری لنکا کیخلاف، محمد سمیع نے 2002 میں سری لنکا کیخلاف اور نسیم شاہ نے 2020میں بنگلا دیش کیخلاف ہیٹ ٹرک کی تھی، ٹیسٹ سیریز میں نعمان علی نے 5وکٹیں بھی حاصل کیں، انہیں ٹیسٹ کی تاریخ میں آٹھ مرتبہ 5 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل ہے، اسکے علاوہ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں دوسری مرتبہ 10 وکٹیں بھی حاصل کیں، نعمان علی اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت اسوقت آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

سپن جوڑی کے دوسرے بولر ساجد خان جو دائیں بازو سے آف سپن کرتے ہیں، نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 4 اور دوسری اننگز میں 5وکٹیں لیں جس نے قومی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا،پہلے ٹیسٹ میں 9وکٹیں لینے والے ساجد خان اپنی تیز ترین 50 وکٹیں مکمل کرنیوالے پاکستان کے تیسرے بولر بھی بنے، انہوں نے یہ کارنامہ محض 11میچز میں انجام دیا، ساجد خان سے قبل سابق لیگ سپنر یاسر شاہ نے تیز ترین 50 وکٹوں کا ریکارڈ محض 9 میچز میں اپنے نام کیا تھا۔

2024کے آخر میں پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی جس کا دوسرا ٹیسٹ 2025کے شروع میں ہوا، دو میچز کی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم سیریز میں فاسٹ بولر محمد عباس نے اپنی 100وکٹیں مکمل کیں، انہوں نے یہ کارنامہ 27 میچز میں انجام دیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!