منگل, دسمبر 30, 2025
ہومتازہ ترینپیپلز لبریشن آرمی کے مشرقی تھیٹر کمانڈ کی تائیوان کے گرد مشترکہ...

پیپلز لبریشن آرمی کے مشرقی تھیٹر کمانڈ کی تائیوان کے گرد مشترکہ فوجی مشقیں

نان جنگ(شِنہوا)چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے مشرقی تھیٹر کمانڈ کی متعدد فورسز نے جزیرہ تائیوان کے گرد "جسٹس مشن 2025” کے نام سے فوجی مشقیں شروع کر دیں۔

تھیٹر کمانڈ کے ترجمان شی یی نے بتایا کہ پی ایل اے کا مشرقی تھیٹر کمانڈ اپنی بری فوج، بحریہ، فضائیہ اور راکٹ فورس کے دستوں کو آبنائے تائیوان اور جزیرہ تائیوان کے شمال، جنوب مغرب، جنوب مشرق اور مشرقی علاقوں میں مشقوں کے لئے بھیج رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان مشقوں میں سمندر اور فضا میں جنگی تیاری کے گشت، مشترکہ طور پر مکمل برتری حاصل کرنا، اہم بندرگاہوں اور علاقوں کی ناکہ بندی اور جزیرے کی حد سے باہر ہر طرف سے دفاعی طاقت کا مظاہرہ شامل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مختلف سمتوں سے بحری جہاز اور طیارےجزیرہ تائیوان کے بہت قریب پہنچتے ہیں اور مختلف افواج کے دستے مشترکہ حملوں میں حصہ لے کر اپنی باہمی کارروائی کی صلاحیتوں کو جانچتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ مشقیں "تائیوان کی آزادی” کی حامی علیحدگی پسند قوتوں اور بیرونی مداخلت کے خلاف ایک سخت انتباہ ہیں اور چین کی خودمختاری اور قومی اتحاد کے تحفظ کے لئے ایک جائز اور ضروری اقدام ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!