منگل, دسمبر 30, 2025
ہومانٹرنیشنلآسٹریلوی وزیراعظم نے بونڈائی بیچ حملے کے جائزے کے طریقہ کار کا...

آسٹریلوی وزیراعظم نے بونڈائی بیچ حملے کے جائزے کے طریقہ کار کا اعلان کر دیا

کینبرا(شِنہوا)آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے بونڈائی بیچ دہشت گرد حملے کے آزادانہ جائزے کے لئے طریقہ کار کا اعلان کردیا لیکن انہوں نے اس حوالے سے رائل کمیشن بنانے کے مطالبے کو پھر مسترد کر دیا۔

سابق انٹیلی جنس چیف ڈینس رچرڈسن کی قیادت میں جائزے کے دوران اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ آیا سکیورٹی ایجنسیوں، بشمول آسٹریلین سکیورٹی انٹیلی جنس آرگنائزیشن اور آسٹریلین وفاقی پولیس نے حملے سے قبل موثر انداز میں کام کیا یا نہیں۔

جائزے میں اس بات پر بھی غور کیا جائے گا کہ ایجنسیوں نے کیا فیصلے کئے تھے اور کیا کچھ اضافی اقدامات حملے کو روک سکتے تھے۔

آسٹریلین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق اس جائزے کے اپریل میں مکمل اور شائع ہونے کا امکان ہے۔

حزب اختلاف اور بونڈائی بیچ حملے کے متاثرین کے کچھ خاندان وزیراعظم پر زور دے رہے ہیں کہ اس واقعے کی تحقیقات کے لئے رائل کمیشن بنایا جائے، یہ آسٹریلیا میں عوامی اہمیت کے معاملات کی تحقیقات کا سب سے اعلیٰ درجہ سمجھا جاتاہے۔

وزیرِ داخلہ ٹونی برک نے کہا کہ رائل کمیشن کے بجائے ایک آزادانہ جائزہ حکومت کو اس قابل بنائے گا کہ وہ قومی سلامتی کے معاملات کی فوری نوعیت سے براہ راست اور موثر انداز میں نمٹ سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!