وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو چیف آف بگٹی قبائل مقرر کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قبل ازیں منصب پر وزیراعلی کے چاچا زاد بھائی وڈیرہ محمد شریف بگٹی فائز تھے، جن کی وفات کے باعث بیکڑ میں بگٹی قبائل کے جرگے نے میر سرفراز بگٹی کو چیف آف بگٹی مقرر کیا۔
ذرائع کے مطابق چیف آف بگٹی قبائل کا تعلق بگٹی قبیلے کی شاخ مسوری سے ہوتا ہے اور قبائلی لحاظ سے بگٹی قبائل کے نواب کے بعد دوسرا اہم عہدہ چیف آف بگٹیز کا ہوتا ہے۔


