پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج قائم ہے جس کے باعث حدنگاہ متاثر ہونے سے موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک بند کر دی گئی ہے، اس کے علاوہ ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک، ایم 5 ملتان سے ظاہر پیر تک بند کردی گئی ہے، شدید دھند کی وجہ سے سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔


