منگل, دسمبر 30, 2025
ہومتازہ ترینصنعتی جدت کی نئی مثال، روبوٹس نے چینی کارخانوں میں انسانوں کی...

صنعتی جدت کی نئی مثال، روبوٹس نے چینی کارخانوں میں انسانوں کی جگہ لے لی

اسٹینڈ اپ 1 (انگریزی): ہی شی یُو، نمائندہ شِنہوا

"جب ہم مینوفیکچرنگ کے مستقبل کی بات کرتے ہیں تو ’لائٹس آؤٹ فیکٹری‘ کا تصور اکثر سامنے آتا ہے۔ ہم چین کے مشرقی صوبہ انہوئی کے ٹونگلنگ شہر میں موجود ہیں جو تانبے کی پیداوار کا اہم مرکز ہے۔ یہاں روایتی صنعت کو جدید ہائی ٹیک انداز میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔”

یہ جنکسِن کاپر انڈسٹری کا "لائٹس آؤٹ” سلیگ پروسیسنگ پلانٹ ہے۔

"لائٹس آؤٹ” کا مطلب ضروری نہیں کہ روشنی بند کرنا ہو۔ اصل تصور یہاں بغیر عملے کے پیداوار ہے۔

یہ پلانٹ بھٹائی کے سلیگ سے قیمتی دھاتیں دوبارہ حاصل کر کے تانبے کی صنعت میں اہم کردار ادا کرتا ہے جس سے مواد کے ضیاع کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

روایتی طور پر ہر پیداواری لائن پر 8 سے 10 کارکنوں کی ضرورت ہوتی تھی جو شفٹوں میں کام کرتے تھے۔

اب مشینری کنٹرول سے لے کر ڈیٹا تجزیے تک سب کچھ جدید اسمارٹ سسٹمز خودکار طور پر انجام دیتے ہیں۔ یہاں تک کہ اگر روشنی بند بھی ہو جائے تو پیداوار بلا تعطل جاری رہتی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لیو چانگ چِنگ، ڈپٹی ڈائریکٹر، سلیگ بینیفیکیشن ورکشاپ، جِنکسِن کاپر انڈسٹری

"پورے سلیگ بینیفیکیشن سسٹم میں 6 ہزار سے زائد مانیٹرنگ پوائنٹس نصب ہیں۔ درجنوں خودکار مشینری کے آلات اور 200 سے زائد ریموٹ ویڈیو نگرانی کے سیٹ مرکزی کنٹرول روم کو مسلسل اہم ڈیٹا فراہم کرتے ہیں جیسے بہاؤ کی شرح، ذرات کا حجم، ارتکاز اور درجہ حرارت وغیرہ۔

فی الحال 95 فیصد سے زائد ڈیٹا خودکار طریقے سے جمع کیا جا سکتا ہے جس سے پورے سلیگ بینیفیکیشن سسٹم کو ڈیجیٹل بنیاد حاصل ہو گئی ہے۔ ذہین ٹیکنالوجیز کے اطلاق کے ساتھ کارکن اب سائٹ پر کام کرنے کے بجائے مرکزی کنٹرول روم میں نگرانی کرتے ہیں۔ کام کرنے کا ماحول نمایاں طور پر بہتر ہوا ہے اور مہارت کی سطح میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): لو پینگ، ڈپٹی ڈائریکٹر، سلیگ بینیفیکیشن ورکشاپ، جِنکسِن کاپر انڈسٹری

"آپ ہمارے مرکزی کنٹرول ہال پر نگاہ دوڑائیں جو یہ انتہائی جدید نظر آتا ہے۔ اس جدید شکل کے پس منظر میں ہزاروں بلکہ دسیوں ہزار کیبلز موجود ہیں جو پیداواری سائٹ سے یہاں ڈیٹا منتقل کرتی ہیں۔ یہ ایک روایتی اور پیچیدہ پیداواری لائن کو ایک ذہین نظام میں بدل دیتا ہے جسے دور سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔”

جیسے جیسے ڈیجیٹل جدتیں دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہیں، مصنوعی ذہانت، بِگ ڈیٹا اور انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) جیسی جدید معلوماتی ٹیکنالوجیز چین کے وسیع صنعتی شعبے میں مزید گہرائی کے ساتھ شامل ہو رہی ہیں۔

ڈیجیٹل اور خودکار فیکٹریاں چین کی مینوفیکچرنگ میں ماحول دوست اور پائیدار ترقی کے بلند اہداف کے حصول میں مدد فراہم کر رہی ہیں۔

جِنکسن کاپر انڈسٹری کے لئے’’لائٹس آؤٹ‘‘ پلانٹ محض پیداوار اور کارکردگی بڑھانے کا منصوبہ نہیں بلکہ ایک مثبت ماحولیاتی مستقبل کی جانب ایک قدم ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): لیو چانگ چِنگ، ڈپٹی ڈائریکٹر، سلیگ بینیفیکیشن ورکشاپ، جِنکسِن کاپر انڈسٹری

’’ذہین‘‘ کے ساتھ ساتھ ’’ماحول دوست‘‘ بھی ہمارا کلیدی لفظ ہے۔ ایک کلک پر چلنے والی ذہین کنٹرول سے لیس اس جدید فیکٹری نے نہ صرف پیداواری صلاحیت میں ڈیڑھ گنا سے زیادہ اضافہ کیا ہے بلکہ فی ٹن تانبے کی پیداوار میں توانائی کے استعمال کو بھی 10 فیصد تک کم کیا ہے۔

روایتی سلیگ کی ترسیل کے مقابلے میں اس نظام کے ذریعے سالانہ 400 ٹن سے زائد کاربن اخراج میں کمی آئی ہے۔ اس نظام میں استعمال ہونے والا 90 فیصد پانی دوبارہ قابلِ استعمال پانی ہے۔ اس پلانٹ کی بنیادی پیداوار تانبے کا کنسنٹریٹ ہے جبکہ ضمنی مصنوعات کو تعمیراتی مواد کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے جس سے وسائل کے گردشی استعمال کو عملی شکل دی گئی ہے۔”

اسٹینڈ اپ 2 (انگریزی): ہی شی یُو، نمائندہ شِنہوا

"ڈیجیٹل نظام، مصنوعی ذہانت اور روبوٹس اس فیکٹری میں چوبیس گھنٹے کام کرتے ہیں، جو اس بات کی جھلک پیش کرتے ہیں کہ ٹیکنالوجی اور جدت کس طرح چین کے صنعتی منظرنامے کو نئی شکل دے رہی ہیں۔

اسمارٹ، ماحول دوست اور جدت پر مبنی تبدیلیوں کے ذریعے چین کی روایتی صنعتیں زیادہ پائیدار بنتی جا رہی ہیں۔”

ہیفے، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین کے صوبہ انہوئی میں جِنکسِن کاپر انڈسٹری کا جدید پلانٹ فعال

"لائٹس آؤٹ” پلانٹ مکمل خودکار اور بغیر عملے کے پیداوار دیتا ہے

پلانٹ میں بھٹائی کے سلیگ سے قیمتی دھاتیں دوبارہ حاصل کی جاتی ہے

مشینری کنٹرول اور ڈیٹا تجزیے کے نظام سے ہر کام خودکار ہوتا ہے

ہر لائن پر پہلے 8 سے 10 کارکن روزانہ شفٹوں میں کام کرتے تھے

اب جدید اسمارٹ سسٹمز 24 گھنٹے بلا تعطل پیداوار فراہم کرتے ہیں

مرکزی کنٹرول روم میں کارکن دور سے پیداوار کی نگرانی کرتے ہیں

6 ہزار سے زائد مانیٹرنگ پوائنٹس اور 200 ریموٹ ویڈیو سیٹ نصب کئے گئے

نظام ڈیجیٹل بنیادوں پر کام کرتا اور ماحول دوست ہے

پلانٹ نے پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور توانائی کے استعمال میں کمی کی

سالانہ 400 ٹن سے زائد کاربن اخراج میں کمی آئی ہے

سالانہ 400 ٹن سے زائد کاربن اخراج میں کمی اور پانی دوبارہ استعمال ہوتا

روبوٹس اور ڈیجیٹل نظام چین کی صنعت کو زیادہ پائیدار بنا رہے ہیں

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!