منگل, دسمبر 30, 2025
ہومتازہ ترینچین دنیا میں پہلی مرتبہ الیکٹرک گاڑیوں کے لئے توانائی کے استعمال...

چین دنیا میں پہلی مرتبہ الیکٹرک گاڑیوں کے لئے توانائی کے استعمال کی حد مقرر کرے گا

بیجنگ(شِنہوا)چین 2026 سے الیکٹرک گاڑیوں کے لئے توانائی کے استعمال کی سطح کا ایک نیا ریاستی معیار نافذ کرے گا۔

ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ ریگولیشن کے مطابق مسافر گاڑیوں کے لئے یہ نیا معیار دنیا کا پہلا ایسا معیار ہے جس کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کی لازمی توانائی کھپت کی حد مقرر کی جائے گی۔

اس معیار کے مطابق گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں اپنی مصنوعات کو تکنیکی اعتبار سے بہتر بنانے کی پابند ہوں گی۔ مثال کے طور 2 ٹن وزن والی گاڑی کو فی 100 کلومیٹر سفر کے لئے لازماً 15.1 کلوواٹ آور سے کم توانائی استعمال کرنا ہوگی۔

اس اقدام سے الیکٹرک گاڑیوں کی سفر کرنے کی اوسط صلاحیت میں 7 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

توانائی کے استعمال کی لازمی حد، جو گاڑی کے وزن کے مطابق مختلف ہوتی ہے، خالص الیکٹرک مسافر گاڑیوں کی موجودہ توانائی کھپت کی سطح، مخصوص گاڑیوں کے ماڈلز کی کھپت، تکنیکی صلاحیت اور لاگت پر قابو پانے کے عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!