منگل, دسمبر 30, 2025
ہومتازہ ترینچین نے شہری ہوابازی کا نظر ثانی شدہ قانون منظور کر لیا

چین نے شہری ہوابازی کا نظر ثانی شدہ قانون منظور کر لیا

بیجنگ(شِنہوا)چینی قانون سازوں نے شہری ہوابازی کے قانون میں ترمیم کی منظوری دے دی۔

نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں منظور کیا گیا نظرثانی شدہ قانون یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔

16 ابواب پر مشتمل اس نظرثانی شدہ قانون میں شہری ہوابازی کی سرگرمیوں کو منظم کرنے، شہری ہوابازی کے تحفظ کو یقینی بنانے اور شہری ہوابازی کی تیاری، نقل و حمل اور کم بلندی کی حامل معیشت کی ترقی کی حمایت کے لئے مختلف ادارہ جاتی اقدامات کو مزید وسعت اور بہتری دی گئی ہے۔

بغیر پائلٹ شہری فضائی گاڑیوں (یو اے ویز) کے انتظام کو مضبوط بنانے کے لئے نظرثانی شدہ قانون میں یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ شہری یو اے ویز کے ڈیزائن، تیاری، درآمد، دیکھ بھال اور آپریشن میں مصروف ادارے قومی ضوابط کے مطابق فضائی موافقت کی تصدیق کے لئے متعلقہ حکام کو درخواست دیں گے، سوائے ان صورتوں کے جہاں فضائی موافقت کی تصدیق درکار نہ ہو۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!