منگل, دسمبر 30, 2025
ہومانٹرنیشنل2025ء میں بھارت کو سفارتی ناکامیوں کا سامنا، مودی سے وابستہ توقعات...

2025ء میں بھارت کو سفارتی ناکامیوں کا سامنا، مودی سے وابستہ توقعات پوری نہ ہو سکیں، بھارتی میڈیا کا اعتراف

بھارتی میڈیا نے سال 2025ء کو بھارت کیلئے سفارتی ناکامی کا سال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں نریندر مودی سے وابستہ توقعات حقیقت کا روپ نہیں دھار سکیں، پہلگام فالس فلیگ اور آپریشن سندور سے بھارت کی عالمی ساکھ متاثر ہوئی، سعودی عرب، پاکستان دفاعی معاہدہ بھارت کیلئے اضافی دھچکا ثابت ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2025ء میں علامتی سفارت کاری، ذاتی تعلقات اور بیانیہ سازی حقیقی معاشی، عسکری اور سفارتی طاقت کا نعم البدل ثابت نہیں ہو سکی۔

رپورٹ کے مطابق بھارت نے نہ صرف خود سے بلکہ شراکت داروں سے ایسے وعدے کئے جن پر عملدرآمد کیلئے اس کے پاس اثرورسوخ اور قوت موجود نہیں تھی، امریکا کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے 2025ء بھارت کیلئے رواں صدی کا مشکل ترین سال ثابت ہوا۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ کے 25فیصد ٹیرف، روسی تیل پر اضافی پابندیاں اور H-1Bویزا قدغنوں نے ثابت کر دیا کہ بھارت کی واشنگٹن کیساتھ شراکت مشروط اور مفاداتی ہے، 2017 کے مقابلے میں 2025کی امریکی نیشنل سکیورٹی سٹریٹجی میں بھارت کو محدود کردار تک سمیٹ دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو سنگین سکیورٹی ناکامی قرار اور پہلگام حملے کے بعد بھارتی عسکری کارروائیوں کو سفارتی سطح پر عالمی حمایت نہ ملنے کا اعتراف کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کے آپریشن سندور کے بعد طیاروں کے نقصانات پر خاموشی نے بھارت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا، سعودی پاکستان باہمی دفاعی معاہدے کا اعلان بھارت کیلئے ایک اضافی دھچکا تھا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کا دوسروں کو موردِ الزام ٹھہرانا اصلاح اور حقیقت پسندانہ پالیسی سازی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

رپورٹ کے مطابق کچھ ممالک کی پاکستان کی عسکری کارروائیوں کی حمایت بھارتی سفارتی ناکامی کی عکاس ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!