اداکارہ سجل علی نے شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری زندگی سے متعلق جب کوئی خبر ہوئی خود بتا دوں گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر اداکارہ سجل علی اور حمزہ سہیل کی سال نو کے آغاز پر شادی کرنے کی خبریں گردش کررہی ہیں جس پر مداحوں نے دونوں کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کرنا شروع کردیا۔
تاہم اداکارہ نے خبروں کی تردید کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ میری زندگی سے متعلق کوئی خبر جب بھی ہوگی، خود بتا دوں گی۔


