پاکستان نے یمن میں امن و استحکام کی سعودی و اماراتی کوششوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے سفارتی کوششیں ملک میں دیرپا امن کے قیام کا سبب بنیں گی۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان یمن کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور یمن کی علاقائی سالمیت کے احترام کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یمن میں امن کیلئے سعودی و اماراتی سفارتی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امید ہے سفارتی کوششیں یمن میں دیرپا امن کے قیام کا سبب بنیں گی۔
ترجمان نے کہا کہ امید ہے فریقین کسی بھی ایسے یکطرفہ اقدامات سے گریز کریں گے جو صورتحال میں مزید کشیدگی کا باعث بنے اور مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل نکالیں گے ۔


