بیجنگ(شِنہوا)سابق سینئر چینی قانون ساز پینگ پے یون کی آخری رسومات جمعہ کے روز بیجنگ میں ادا کر دی گئیں۔
شی جن پھنگ، لی چھیانگ، ژاؤ لےجی، وانگ ہوننگ، کائی چھی، ڈنگ شوئے شیانگ، لی شی، ہان ژینگ اور ہو جن تاؤ نے یا تو پینگ کے ہسپتال میں زیر علاج ہونے کے دوران ان کی عیادت کی یا ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مختلف ذرائع کے ذریعے ان کے اہل خانہ سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔
پینگ 21 دسمبر کو بیجنگ میں 96 سال کی عمر میں وفات پا گئی تھیں۔ انہوں نے ریاستی کونسلر، نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کی نائب چیئرپرسن اور آل چائنہ ویمنز فیڈریشن کی صدر اور اعزازی صدر جیسے عہدوں پر خدمات انجام دی تھیں۔
جمعہ کے روز کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے مامور کئے گئے ژاؤ لےجی، کائی چھی، ڈنگ شوئے شیانگ اور ہان ژینگ نے باباؤ شان انقلابی قبرستان میں پینگ کو خراج عقیدت پیش کیا اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ اور دیگر رہنماؤں کی طرف سے ان کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔


