تریپولی(شِنہوا)لیبیا کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ترکیہ کے چیف پبلک پراسیکیوٹر اور لیبیا کی تحقیقاتی کمیٹی نے فوجی حکام کو لے جانے والے تباہ شدہ طیارے کے بلیک باکس کو تکنیکی جائزے کے لئے جرمنی بھیجنے پر اتفاق کیا ہے۔
ایک بیان میں وزارت نے کہا کہ ترکیہ کے چیف پبلک پراسیکیوٹر نے وعدہ کیا ہے کہ وہ معلومات کے تبادلے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے حصے کے طور اس حادثے سے متعلقہ تمام دستاویزات اور نگرانی کیمروں کی ریکارڈنگ لیبیا کے حکام کو فراہم کریں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ترکیہ کے چیف پبلک پراسیکیوٹر نے اس بات پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے کہ وہ ایک سرکاری مراسلہ بھی لیبیا کے اپنے ہم منصب کو بھیجیں گے جس میں مشترکہ تحقیقات کے دوران کئے گئے اقدامات اور منظوریوں کی تفصیلات شامل ہوں گی۔
وزارت کے مطابق تریپولی میں کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کچھ متاثرہ خاندانوں کے لئے گئے ڈی این اے نمونوں کے نتائج ترکیہ کے حکام کو فراہم کر دیئے گئے ہیں تاکہ قانونی طریقہ مکمل کیا جا سکے اور متاثرین کی درست شناخت کی جا سکے۔


