پیر, دسمبر 29, 2025
ہومپاکستانپشاور، محکمہ ایکسائز کی کارروائی 100 کلو ڈرگ پائوڈر برآمد، دو ملزمان...

پشاور، محکمہ ایکسائز کی کارروائی 100 کلو ڈرگ پائوڈر برآمد، دو ملزمان گرفتار

محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا نے پشاور میں کارروائی کے دوران 100 کلو ریکریئشنل ڈرگ پائوڈر برآمد کرلیا۔

ایکسائز حکام کے مطابق ای ٹی او ماجد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او ڈاکٹر حمید خان، ایڈیشنل ایس ایچ او امجد پراچہ و دیگر عملے نے خفیہ اطلاع پر ایک گودام میں چھاپہ مارا جہاں عوامی صحت کیلئے 100 کلو مہلک منشیاتی پائوڈر برآمد ہوا، حکام کے مطابق برآمد شدہ پاڈر ہیروئن و آئس سمیت دیگر منشیات میں ملاوٹ کیلئے استعمال ہوتا تھا۔

ترجمان کے مطابق دو ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

حکام نے منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!