پیر, دسمبر 29, 2025
ہومپاکستانحکمران سرکاری ادارے چلا نہیں سکتے تو گورننس دعویٰ کس بات کا...

حکمران سرکاری ادارے چلا نہیں سکتے تو گورننس دعویٰ کس بات کا کرتے ہیں؟، حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے وفاقی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران سرکاری ادارے چلا نہیں سکتے تو گورننس کا دعویٰ کس بات پر کرتے ہیں؟۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ قومی ایئر لائن نے نجکاری سے صرف 10 ارب روپے منافع کمایا حالانکہ چھوٹے طیارے کی قیمت کم از کم 27ارب روپے ہے، حکمرانوں نے چھوٹے طیارے کی قیمت میں ایئر لائن بیچ دی ہے، کس قیمت پر قومی اثاثے کو بیچاگیا ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ 335ارب روپے بھی بولی لگتی تو اسے نہیں بیچنا چاہئے تھا، قومی ایئر لائن کے پاس 78 لینڈنگ رائٹ موجود ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکمران سرکاری ادارے چلا نہیں سکتے تو کس بات کی گورننس کا دعوی کرتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!