کراچی،سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹی ٹی پی دہشت گرد گرفتار، امریکی ساختہ دستی بم برآمد

کراچی: سی ٹی ڈی نے منگھو پیر سے ٹی ٹی پی کا دہشت گرد گرفتار کر کے امریکی ساختہ دستی بم برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے ایک کارروائی کے دوران کراچی کے علاقے منگھو پیر روڈ سے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر کے قبضے سے امریکی ساختہ دستی بم برآمد کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق گرفتار ملزم یوسف خان عرف گل یوسف کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے عظمت اللہ گروپ سے ہے، ملزم 2006 ء میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان سے منسلک ہوا تھا۔ملزم نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے،ملزم پر تھانہ سی ٹی ڈی میں دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts