جمعہ, دسمبر 26, 2025
ہومتازہ ترینپی ایس ایل 11، پی سی بی کو پاکستان سمیت پانچ ملکوں...

پی ایس ایل 11، پی سی بی کو پاکستان سمیت پانچ ملکوں سے 12 بڈز موصول

پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کیلئے 2 نئی ٹیموں کو شامل کیا جا رہا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس سلسلے میں پاکستان سمیت پانچ ملکوں سے بولیاں موصول ہو گئی ہیں، 2 بار بڑھنے والی مقررہ تاریخ کے اندر 12 پارٹیز نے بڈز جمع کرا دی ہیں، بڈرز پاکستان سمیت دنیا کے 5 ممالک سے تعلق رکھتے ہیں، ان میں امریکا، آسٹریلیا، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات بھی شامل ہیں، موبائل فون، سولرپینل کمپنیز، رئیل سٹیٹ گروپ اور دیگر معروف کاروباری ادارے و شخصیات بھی میدان میں ہیں، کنسورشیم بھی بن چکے، بڈنگ کے ابتدائی مرحلے کے نتائج کا اعلان ہفتے کو کیا جائیگا، اگلے مرحلے میں ٹیکنیکلی کوالیفائیڈ بڈرز کو 8 جنوری کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں کھلی بولی کے ذریعے 2 نئی ٹیمیں خریدنے کا موقع ملے گا۔

نئی فرنچائز کی 10 سالہ ملکیت 2026 سے 2035 تک ہوگی، کامیاب بولی دہندگان فیصل آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد اور گلگت میں سے کسی ایک شہر کے نام پر ٹیم منتخب کرنے کے اہل ہونگے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!