بھارت کے سٹار بیٹسمین ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر سے ایک اور ورلڈ ریکارڈ چھین لیا ہے،37سالہ ویرات کوہلی پہلے ہی ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں سکور کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں اب انہوں نے لسٹ اے کرکٹ یعنی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ون ڈے میں تیز ترین 16 ہزار رنز بناکرایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔
ویرات کوہلی نے وجے ہزارے ٹرافی میں دہلی کی نمائندگی کی اور آندھرا پردیش کیخلاف میچ میں شاندار سنچری سکور کی، انہوں نے 131رنز کی اننگز کھیلی اور اس دوران لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین 16 ہزار رنز مکمل کرلئے، ویرات کوہلی نے یہ کارنامہ اپنے 330ویں لسٹ اے اننگز میں سرانجام دیا جبکہ اس سے قبل سچن ٹنڈولکر نے یہی سنگ میل 391اننگز میں عبور کیا تھا۔


