میلبورن کرکٹ گرانڈ میں ٹریننگ کے موقع پر انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے کرسمس فیملی ڈے منایا، کرکٹرز فیملیز کیساتھ گرائونڈ پہنچے، ایک دوسرے سے خوشگوار ماحول میں بات چیت کی، پھولوں اور چاکلیٹس کا تبادلہ کیا۔
آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ سمیت دیگر کرکٹرز نے فیملیز کیساتھ کرکٹ بھی کھیلی، کھلاڑیوں نے نیٹ شیئر کیا، آسٹریلوی کپتان سٹیو اسمتھ اور جو روٹ نیٹ پر بیٹنگ پریکٹس بھی کرتے رہے۔


