سابق معاون خصوصی وزیراعظم شہزاد اکبر کو نامعلوم افراد نے برطانیہ میں تشدد کا نشانہ بنا دیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔
پی ٹی آئی ایکس اکائونٹ پر پوسٹ کے مطابق شہزاد اکبر پر صبح کے وقت کیمبرج میں ان کے گھر پر حملہ کیا گیا۔
بیان کے مطابق حملہ آور نے ان کے چہرے پر بار بار مکے مارے جس کے نتیجے میں ان کی ناک اور جبڑا ٹوٹ گیا۔
بیان کے مطابق مقامی پولیس نے تمام تفصیلات جمع کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔


