ہفتہ, دسمبر 27, 2025
ہومانٹرنیشنلایران کیساتھ برہ راست بامقصد مذاکرات کیلئے تیار ہیں، امریکہ کا اعلان

ایران کیساتھ برہ راست بامقصد مذاکرات کیلئے تیار ہیں، امریکہ کا اعلان

امریکا اور ایران کے درمیان جاری لفظی گولہ باری اور کشیدگی کے دوران حوصلہ افزا خبر بھی سامنے آئی ہے جس میں امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کیساتھ بامقصد برہ راست مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی مشن کی مشیر اور وزارتِ خارجہ کی سابق ترجمان مورگن اورٹاگِس نے دونوں ملکوں کے سفارتکاروں کے درمیان ہونیوالے ایک نادر اعلانیہ تبادلے میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکا اب بھی ایران کیساتھ با ضابطہ مذاکرات کیلئے تیار ہے لیکن صرف اسی صورت میں جب تہران براہِ راست اور با مقصد مذاکرات کیلئے آمادہ ہو۔

انہوں نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا عوامی سطح پر(میڈیا کے سامنے)مذاکرات نہیں کریگا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی ادوار کے دوران تہران کی طرف سفارتکاری کا ہاتھ بڑھایا ہے۔

دوسری جانب اقوامِ متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے زور دیکر کہا ہے کہ انکا ملک اصولوں پر مبنی سفارتکاری اور حقیقی مذاکرات کیلئے مکمل طور پر پرعزم ہے،ب یہ فرانس، برطانیہ اور امریکا پر منحصر ہے کہ وہ اپنا راستہ تبدیل کریں اور اعتماد کی بحالی کیلئے ٹھوس اور قابل بھروسہ اقدامات اٹھائیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!