ہفتہ, دسمبر 27, 2025
ہومانٹرنیشنلیوکرین کو ڈونباس کے زیر کنٹرول علاقوں سے دستبردار ہونا ہوگا، روس

یوکرین کو ڈونباس کے زیر کنٹرول علاقوں سے دستبردار ہونا ہوگا، روس

روس نے کہا ہے کہ امن منصوبہ پر عملدرآمد کے بعد یوکرین کو ڈونباس کے زیر کنٹرول علاقوں سے دستبردار ہونا ہوگا اور نیٹو میں شمولیت بھی ترک کرنا ہوگی۔

یوکرین کی جانب سے 20 نکاتی امن منصوبہ سامنے آنے کے بعد روسی صدارتی محل کریملن نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ روس یوکرین کی تجاویز پر اپنا موقف تیار کریگا، روسی صدر کو یوکرین امن معاہدہ کی تجاویز سے آگاہ کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے حالیہ مذاکرات کے دوران امریکہ کو ایک مفصل 20 نکاتی امن منصوبہ پیش کیا ہے جس کے اہم نکات کے مطابق یوکرین کا امن کے وقت فوجی دستہ تقریباً 8لاکھ اہلکار پر مشتمل ہوگا جبکہ امریکہ، نیٹو اور یورپ کی طرف سے سکیورٹی ضمانتیں فراہم کی جائیں گی جو نیٹو کے آرٹیکل 5 جیسی ہونگی، یوکرین کی مستقبل میں یورپی یونین میں شمولیت کی تجویز دی گئی ہے، اگرچہ کسی مخصوص تاریخ کا تعین نہیں ہوا، منصوبہ میں عالمی امدادی پیکج اور 800 ارب ڈالر کی بحالی فنڈ کی تشکیل کی تجویز بھی شامل ہے، یوکرین کو امریکا کیساتھ آزاد تجارتی معاہدہ جلد مکمل کرنا ہوگا، یوکرین کی غیر جوہری حیثیت اور زاپوروزھیہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کی صورتحال بھی منصوبے میں شامل ہیں تاہم کچھ نکات پر امریکہ اور یوکرین میں ابھی اتفاق نہیں ہوا، منصوبہ میں تعلیمی پروگرام متعارف کروانے کی تجویز بھی شامل ہے۔

صدر زیلنسکی کے مطابق امن منصوبہ یوکرین کی بین الاقوامی سکیورٹی، اقتصادی بحالی اور یورپی مستقبل کو یقینی بنانے کی حکمت عملی ہے جبکہ کچھ نازک نکات پر امریکا کیساتھ مزید مذاکرات جاری ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!