اتوار, دسمبر 28, 2025
ہومتازہ ترینمیانیانگ  میں نیا دیو قامت پانڈا مرکز سیاحوں کے لئے  کھول دیا...

میانیانگ  میں نیا دیو قامت پانڈا مرکز سیاحوں کے لئے  کھول دیا گیا

چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر میانیانگ میں نیا دیوقامت پانڈا مرکز اتوار کے روز آزمائشی دوروں کے لئے کھول دیا گیا۔

تقریباً ایک ہزار سیاحوں نے پارک میں داخل ہو کر دیوقامت پانڈوں کو کھیلتے، لوٹتے اور خوراک سے لطف اندوز ہوتے دیکھا۔ یہ منظر پانڈوں کی روزمرہ زندگی کی دل کو چھو لینے والی جھلک پیش کرتا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ (چینی): چن جیان بو، سیاح

"یہ مرکز پہلے سے زیادہ کشادہ ہے اور یہاں پانڈوں کے لئے سرگرمیوں کے بڑے علاقے ہیں۔ سہولیات اور آلات بہتر ہیں۔ مستقبل میں بچوں کو پانڈوں کے قریب جانے اور ان کے بارے میں سیکھنے کے مزید مواقع ملیں گے۔”

یہ مرکز چائنہ کنزرویشن اینڈ ریسرچ سینٹر فار دی جائنٹ (دیوقامت) پانڈا (سی سی آر سی جی پی) کا ملک بھر میں پانچواں مرکز ہے۔

تقریباً 120 ہیکٹر رقبے پر پھیلا یہ مرکز اس وقت 20 دیوقامت پانڈوں کا مسکن ہے۔

29 دسمبر سے یہ مرکز عام لوگوں کے لئے آزمائشی بنیادوں پر کھول دیا جائے گا۔

میانیانگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

میانیانگ میں نیا دیوقامت پانڈا مرکز سیاحوں کے لئے کھل گیا

اس مرکز نے اتوار کے روز آزمائشی دورے شروع کر دئیے ہیں

تقریباً ایک ہزار سیاحوں نے پانڈوں کو قریب سے دیکھا

سیاحوں نے پانڈوں کے کھیلنے اور کھانے کے مناظر کا لطف اٹھایا

یہ پانڈا مرکز سی سی آر سی جی پی کا پانچواں مرکز ہے

مرکز تقریباً 120 ہیکٹر رقبے پر پھیلا ہواہے

اس وقت مرکز میں 20 دیوقامت پانڈے موجود ہیں

پانڈوں کے لئے بڑے سرگرمی والے علاقے اور بہتر سہولیات دستیاب ہیں

مرکز بچوں کو پانڈوں کے قریب جانے اور سیکھنے کے مواقع دیتا ہے

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!