دبئی لیکس پہلا اوور، 20 اوور میچ کے 19 اوور باقی ہیں،شبر زیدی

اسلام آباد: سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ دبئی لیکس پہلا اوور، 20 اوور میچ کے 19 اوور باقی ہیں، سیاستدان بتائیں جن پیسوں سے جائیدادیں خریدیں وہ کہاں سے کمایا؟۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ دبئی میں پاکستانیوں کی جائیدادوں کی مالیت 20ارب سے زائد ہے پیسے کہاں سے آئے؟ یہ واضح نہیں،سیاستدان بتائیں جن پیسوں سے جائیدادیں خریدیں وہ کہاں سے کمایا؟انہوں نے کہا کہ میں نے دبئی حکام سے کہا تھا جن پاکستانیوں کے پاس اقامے ہیں ان کی فہرست دی جائے، میرے لسٹ مانگنے پر دبئی حکام شکایت لے کر عمران خان کے پاس پہنچ گئے جس پر عمران خان نے کہا کہ کل ہم ان سے ایک ارب ڈالر لے کر آئے ،ان سے پنگا نہ لو۔انہوں نے کہا کہ دبئی لیکس پہلا اوور ہے، 20اوور کے میچ کے 19اوور باقی ہیں۔

Author

  • China Urdu

    Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts