جمعرات, دسمبر 25, 2025
ہومتازہ ترینچین کے شی زانگ میں ٹرانس- ہمالیہ تبتی طبی تحقیقی مرکز کا...

چین کے شی زانگ میں ٹرانس- ہمالیہ تبتی طبی تحقیقی مرکز کا افتتاح

لہاسا(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقے کے دارالحکومت لہاسا میں چین شی زانگ ٹرانس- ہمالیہ تبتی طبی تحقیقی مرکز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جو روایتی تبتی طبی علوم کے بین الاقوامی تبادلے اور معیار کی جانب ایک اہم پیش رفت کی علامت ہے۔

قدیم تبتی طبی متن پر قومی فورم کے ساتھ منعقد کی گئی تقریب میں چائنہ اکیڈمی آف چائنیز میڈیکل سائنسز کے ماہرین اور حکام کے علاوہ چھنگ ہائی، گانسو اور سیچھوان سمیت مختلف علاقوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

شی زانگ خود مختار علاقے کے روایتی تبتی طبی ہسپتال کے سربراہ سیرنگ نے کہا کہ نیا مرکز بین العلاقائی اور بین الاقوامی علمی تعاون کے لئے اہم پل کا کردار ادا کرے گا۔

سیرنگ نے کہا کہ اس مرکز کا مقصد اعلیٰ معیار کے تحقیقی وسائل کو یکجا کرنا اور تبتی طب کے معیارات کی ترقی کو تیز کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فورم قدیم متن کے منظم تحفظ اور جدید استعمال پر توجہ مرکوز کرتا ہے تاکہ اس ہزاروں سال پرانی ثقافتی وراثت کو محفوظ رکھا جا سکے۔

تبتی طب روایتی چینی طب کا بنیادی جزو ہے اور گزشتہ برسوں میں اسے عالمی سطح پر نمایاں شناخت حاصل ہوئی ہے۔ تبتی طبی غسل کے علاج کو 2018 میں یونیسکو کی انسانیت کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی نمائندہ فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ اسی طرح اس شعبے کی سب سے بااثر اور بنیادی تصنیف ” تبتی طب کے 4 مقالے” کو 2023 میں یونیسکو کے میموری آف دی ورلڈ رجسٹر میں شامل کیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!