جمعرات, دسمبر 25, 2025
ہومتازہ ترینٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز، دورہ سری لنکا کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان...

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز، دورہ سری لنکا کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان جلد کیا جائیگا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کیلئے ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان جلد کیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے سکواڈ کیلئے مشاورتی عمل جاری ہے، آل رانڈر شاداب خان سری لنکا کیخلاف سیریز میں شامل ہونگے، فاسٹ بولر حارث روف کے نام پر غور کیا جارہا ہے، حارث روف جنوبی افریقہ اور ٹرائی سیریز کیلئے سکواڈ کا حصہ نہیں تھے۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میں نوجوان کرکٹر معاذ صداقت کو موقع دئیے جانے کا امکان ہے، فاسٹ بولر احمد دانیال کی بھی سکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے جبکہ کچھ کرکٹرز بی بی ایل میں شرکت جاری رکھیں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے 3میچز 7، 9اور 11جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!