جمعرات, دسمبر 25, 2025
ہومتازہ ترینکوہلی ٹیسٹ فارمیٹ کا شاندار کپتان، نتائج توقعات کے مطابق نہیں آئے،...

کوہلی ٹیسٹ فارمیٹ کا شاندار کپتان، نتائج توقعات کے مطابق نہیں آئے، ہربھجن

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق سپنر ہربھجن سنگھ نے ویرات کوہلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انکے وائٹ بال کپتانی دور میں بھارتی ٹیم کو زیادہ آئی سی سی ٹرافیز جیتنی چاہئیں تھیں مگر ایسا نہ ہو سکا، بین الاقوامی شہرت یافتہ بیٹسمین ویرات کوہلی کے پاس مضبوط اور تجربہ کار ٹیم تھی اسکے باوجود ویرات کی قیادت میں ٹیم کو بڑے ٹورنامنٹس میں کامیابی نہیں مل سکی، ویرات کوہلی ٹیسٹ فارمیٹ کا شاندار کپتان تھا لیکن وائٹ بال میں نتائج توقعات کے مطابق نہیں آئے، انکے دور میں بھارت 2017 چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان سے 180رنز سے ہارا، 2019 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کیخلاف شکست ہوئی جبکہ 2021 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت گروپ مرحلے ہی سے باہر ہوگیا تھا۔

ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ویرات کے پاس ایسی ٹیم تھی جو تین یا چار بڑی ٹرافیز جیت سکتی تھی، اگر نہیں جیت پائے تو اسکی کوئی وجہ ضرور ہوگی لیکن ٹیم بہت اچھی تھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!