جمعرات, دسمبر 25, 2025
ہومپاکستانوفاقی آئینی عدالت، کوئٹہ بلدیاتی انتخابات پر حکم امتناع، فریقین کو نوٹس...

وفاقی آئینی عدالت، کوئٹہ بلدیاتی انتخابات پر حکم امتناع، فریقین کو نوٹس ارسال

وفاقی آئینی عدالت نے کوئٹہ بلدیاتی انتخابات پر حکم امتناع، فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

بدھ کو وفاقی آئینی عدالت میں چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے کوئٹہ کے لوکل گورنمنٹ انتخابات بارے مقدمے پر سماعت کی۔

دورانِ سماعت درخواست گزار عبدالقادر کی جانب سے کامران مرتضی پیش ہوئے اور مو قف اپنایا کہ کوئٹہ میں حلقہ بندیاں 2017ء والی مردم شماری کے تحت ہوئیں، اب 2023ء کی مردم شماری نوٹیفائی ہو چکی ہے، انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے تحت ہونے چاہئیں۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد حکم امتناع اور فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!