جمعرات, دسمبر 25, 2025
ہومتازہ ترینجنوری سے نومبر کے دوران چین کے ریاستی ملکیتی اداروں کی مستحکم...

جنوری سے نومبر کے دوران چین کے ریاستی ملکیتی اداروں کی مستحکم ترقی

بیجنگ(شِنہوا)چین کی مرکزی حکومت کے زیر انتظام سرکاری ملکیتی اداروں (ایس او ایز) میں 2025 کے پہلے 11 مہینوں میں مسلسل ترقی ہوئی جبکہ جدیدیت کے شعبے میں کوششوں کو مزید تیز کیا گیا۔

منگل کو اختتام پذیر ہونے والے مرکزی سرکاری ملکیتی اداروں کے سربراہان کے اجلاس کے مطابق ان اداروں کی مجموعی اضافی قدر 11 ماہ کے دوران 95 کھرب یوآن (تقریباً 13.5 کھرب امریکی ڈالر) رہی جو گزشتہ سال سے 1.4 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

ریئل اسٹیٹ سے ہٹ کر ان کی مقررہ اثاثہ جاتی سرمایہ کاری گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.7 فیصد بڑھ کر 33 کھرب یوآن تک پہنچ گئی۔ تحقیق و ترقی پر اخراجات نے مضبوط رفتار برقرار رکھی جو مجموعی طور پر 890.16 ارب یوآن رہے جبکہ آر اینڈ ڈی کی قدر 2.62 فیصد رہی۔

14 ویں 5 سالہ منصوبے (2021-2025) کے 5 سالہ عرصے کے دوران مرکزی سرکاری ملکیتی اداروں نے تحقیق و ترقی میں مجموعی طور پر 50 کھرب یوآن سے زائد کی سرمایہ کاری کی۔ ابھرتی ہوئی صنعتوں میں ان کی سرمایہ کاری میں اوسطاً سالانہ 20 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا جبکہ اس مدت کے دوران سائنسی اور تکنیکی عملے کی تعداد میں تقریباً 50 فیصد اضافہ ہوا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!