بیجنگ(شِنہوا)چین میں بجلی کی کھپت میں نومبر کے دوران بتدریج اضافہ ہوا جو معاشی سرگرمی کا ایک اہم پیمانہ سمجھا جاتا ہے۔
قومی توانائی انتظامیہ کے مطابق نومبر میں بجلی کے استعمال میں گزشتہ سال 6.2 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 835.6 ارب کلو واٹ آور تک پہنچ گیا۔
بنیادی اور ثانوی صنعتوں میں بجلی کی کھپت بالترتیب 7.9 فیصد اور 4.4 فیصد بڑھی جبکہ خدمات کے شعبے میں 10.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رہائشی صارفین کی بجلی کی کھپت 105.7 ارب کلو واٹ آور رہی جو گزشتہ سال سے 9.8 فیصد زیادہ ہے۔
سال کے پہلے 11 مہینوں کے دوران چین میں مجموعی بجلی کے استعمال میں 5.2 فیصد اضافہ ہوا اور یہ تقریباً 94.6 کھرب کلو واٹ آور تک پہنچ گیا۔


