خدام الحجاج سال 2026ء کیلئے سرکاری ملازمین کے انتخاب میں مبینہ بیضابطگیوں سامنے آگئیں۔
وزیراعظم پورٹل پر درخواست گزاروں نے شکایات درج کراتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر فزیکل ٹیسٹ کے میرٹ لسٹ لگا کر نئے امیدواروں کی حق تلفی کی گئی ہے۔
شکایت میں کہا گیا ہے کہ 20دسمبر کی رات پورٹل پر رزلٹ اپ لوڈ ہوتے ہی مخصوص افراد کو سلیکشن کے پیغام مل گئے، کامیاب امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ بھی ڈراپ کر دیئے گئے ہیں۔
درخواست میں میرٹ پر امیدواروں کے انتخاب کی استدعا کی گئی ہے۔
دوسری جانب ترجمان وزارتِ مذہبی امور نے کہا ہے کہ ہر سال 70فیصد پرانے اور 30فیصد نئے لوگوں کو شامل کیا جاتا ہے، آبادی کے تناسب سے تمام صوبوں کو کوٹہ دیا جاتا ہے۔


