وفاقی حکومت نے گریڈ ایک سے 17 کی 1102خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیدی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سرکاری محکموں میں گریڈ ایک سے 17کی 1102خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیدی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے وفاقی وزارتوں ،ماتحت اداروں میں گریڈ ایک سے 17کی 1102خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیدی ہے۔
اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہر ادارے کیلئے الگ الگ این او سی جاری کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد میں میڈیکل آفیسرز (گریڈ17)کی 12خالی آ سامیوں پر بھرتی کیلئے این او سی جاری کیا گیا ہے، یہ بھرتیاں ایف پی ایس سی کے ذریعے کی جائینگی۔
نیشنل لائبریری میں گریڈ 16اور 17کی 2، انفارمیشن سروس اکیڈمی میں گریڈ ایک سے 13کی 5،دفاع ڈویژن میں گریڈ 4سے 15کی 206،وزارتِ سمندر پار پاکستانیز میں گریڈ ایک سے 15کی 66، پمز ہسپتال میں گریڈ ایک سے 15کی 429 (بشمول 85ریگولر)آسامیوں کیلئے این او سی جاری کیا گیا ہے۔
اسی طرح وزارتِ دفاع (جی یچ کیو)میں انفارمیشن افسر گریڈ 17کی ایک اور گریڈ 16کے کمپیوٹر آپریٹر کی ایک اور فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک ہسپتال میں گریڈ ایک سے 15کی 77آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔
وزارتِ خارجہ میں گریڈ 4سے 15کی 85، سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن میں گریڈ 16کی 6، پاکستان پبلک ایڈمنسٹریشن ریسرچ میں گریڈ ایک سے 14کی 13اور ایف آئی اے میں گریڈ ایک سے 15کی 199خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سرپلس پول سے این او سی جاری کئے گئے ہیں۔

Author

  • Daily China Urdu and chinaurdu.com are trusted media brands emerging in Pakistan and beyond with primary goals of providing information and knowledge free from propaganda and lies.

    View all posts